پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہوئی ہے، موڈیز کا اعتراف ،پاکستان نے اقتصادی ڈھانچے میں بہتری کے حوالے سے 17میں سے10 اہداف حاصل کئے،یورو بانڈز کی فروخت، حکومت کی نجکاری کی پالیسیوں نے اہم کردار ادا کیاہے، رپورٹ
پیر 14 جولائی 2014 22:09
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2014ء) نیویارک میں قائم معاشی درجہ بندی کے ادارے موڈ یز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔موڈیز نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو میں منفی سے مستحکم رجحان جاری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملک کے اقتصادی ڈھانچے میں بہتری کے حوالے سے سترہ میں سے دس اہداف حاصل کئے ہیں جس کے نتیجے میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
یورو بانڈز کی فروخت اور حکومت کی نجکاری کی پالیسیوں نے بھی اس سلسلے میں کردار ادا کیاہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے موڈیز انویسٹرز سروس کی طرف سے پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے سرکاری بانڈز کی ریٹنگ منفی سے تبدیل کرکے مستحکم کرنے کے اقدام کی تعریف کی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سخت محنت \' عزم اور حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی مالیاتی اصلاحات سے پاکستان کے بارے میں دنیا کا نقطہ نظر تبدیل ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورو بانڈ کے اجرا \' تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی کامیاب نیلامی \' سرکاری حصص کی واپسی \' ٹیکس اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتر اقتصادی اشاریے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان پر بین الاقوامی اعتماد اس سطح پر پہنچ چکا ہے جہاں ہم مضبوط اقتصادی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت کے تصور کی روشنی میں ہم پاکستان کو ایک فعال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کا ایجنڈا رکھتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.