آزادی مار چ ہوگا،وفاقی حکومت ٹکراوٴکاراستہ نہ اپنائے،پرویزخٹک، وزیراعظم ہمارے صوبے کوپاکستان کاحصہ نہیں سمجھتے انہیں ملک اورقوم کے مستقبل کی نہیں اپنی کرسی کی پرواہ ہے ،اندھے کوبھی وزیراعظم بنائیں توملک کاسوچے گااورسستی بجلی کے منصوبوں پرکام کریگا،نئے قوانین بنیں گے توتبدیلی آئے گی،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 14 جولائی 2014 23:38

آزادی مار چ ہوگا،وفاقی حکومت ٹکراوٴکاراستہ نہ اپنائے،پرویزخٹک، وزیراعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2014ء) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ آزادی مار چ ہوگا،وفاقی حکومت ٹکراوٴکاراستہ نہ اپنائے وزیراعظم ہمارے صوبے کوپاکستان کاحصہ نہیں سمجھتے انہیں ملک اورقوم کے مستقبل کی نہیں اپنی کرسی کی پرواہ ہے ،اندھے کوبھی وزیراعظم بنائیں توملک کاسوچے گااورسستی بجلی کے منصوبوں پرکام کریگا،نئے قوانین بنیں گے توتبدیلی آئے گی ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں پرویزخٹک نے کہاکہ وزیرستان آپریشن کی انہیں اطلاع نہیں دی گئی تھی ،آپریشن کے متاثرین کی صوبائی حکومت امدادکررہی ہے ،متاثرین کی رجسٹریشن فوج نے کی اورذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے ،متاثرین کی تعدادآٹھ لاکھ سے زائدہوچکی ہے یہ تعداددس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبے میں بھتہ خوری کی وارداتوں میں فرق آیاہے سال میں دس سے پندرہ وارداتیں رپورٹ ہوتی ہیں اگرکسی کوشکایت ہے توپولیس کوبتائے پولیس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے ۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کیلئے صوبے میں کوئی جگہ نہیں تاہم اگرکوئی دہشتگردرویہ بدل کرگھس آیاتواس کی ذمہ داری نہیں لے سکتا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کاآزادی مارچ ہوگاوفاقی حکومت ٹکراوٴکاراستہ نہ اپنائے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں وفاق سے بڑی امیدیں تھیں وزیراعظم نے سندھ کے لئے اسی بلین کااعلان کیااورکوئلے سے بجلی کے منصوبوں کااعلان کیا۔

وفاق قرض لیکرمہنگی بجلی پیداکررہاہے ،میں نے وزیراعظم کواپنے صوبے میں سستی بجلی کے منصوبوں پرسرمایہ کاری کرنے کاکہالیکن وہ ہمارے صوبے کوشایدپاکستان کاحصہ نہیں سمجھتے ۔انہوں نے کہاکہ اگراندھابھی وزیراعظم بنے توپہلے ملک کے مستقبل کاسوچے گالیکن انہیں ملک کے مستقبل کی نہیں صرف اپنی کرسی کی فکرہے ،یہ ملک کوقرضوں میں ڈبورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے میں سستی بجلی کے ایک ہزارمیگاواٹ سمیت مختلف منصوبوں پرکام شروع ہوچکاہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ہم نے بہت سی پالیسیاں دیدی ہیں نئے قوانین بنیں گے توتبدیلی بھی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :