کیپٹن نوید کے خاندان سے کوئی تعلق یا رابطہ نہیں، میرا
پیر 14 جولائی 2014 00:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2014ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کیپٹن نوید پرویز اور اس کے کسی فیملی ممبر سے کوئی رابطہ اور تعلق نہیں ہے ۔جہاں تک بات تھیٹر کی ہے تووہ میرا ٹارگٹ نہیںِ ، میں نے اسپتال بنانے کے نیک مقصد کے لیے تھیٹر پرکام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلد ہی ایک فلم کی ڈائریکشن بھی دوں گی۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ میرا نے گزشتہ روزتماثیل تھیٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اس موقع پرپروڈیوسرقیصرثنا اللہ خان اورراجا شہزاد قمر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
میرا نے کہا کہ میں اپنے اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا چاہتی ہوں اس لیے تھیٹر پر آئی ہوں‘ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی اداکارہ کو مجھ سے خائف ہونے کی ضرورت ہے ۔نرگس بہت اچھی اداکارہ ہیں جنہوں نے فلم اور تھیٹر دونوں جگہ پر کامیابی حاصل کی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عید سے شروع ہونے والا میرا ڈرامہ فیملیز کو تھیٹر پر واپس لانے میں ضرور کامیاب ہوگا۔
اس موقع پر پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ اور راجہ شہزاد نے کہا کہ تماثیل تھیٹر کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے لیے 70لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ شائقین ایک بار یہاں ضرور ڈرامہ دیکھیں انھیں فرق واضح طور پر معلوم ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.