بدھ سے ہفتے کیدوران مون سون بارشیں ہوں گی ‘ محکمہ موسمیات

منگل 15 جولائی 2014 13:47

بدھ سے ہفتے کیدوران مون سون بارشیں ہوں گی ‘ محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) محکمہ موسمیات نے کل بدھ سے ہفتے کے دوران مون سون بارشیں ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہیگی محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کا دوسراسلسلہ شروع ہو گا، اس دوران خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہیگی۔

(جاری ہے)

جمعرات اور جمعہ کوراول پنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بارش خوب جم کر برسے گی۔ مون سون بارشیں رخ کر رہی ہیں زیریں سندھ کی جانب بھی۔ اگلے دو روز میں حیدر آباد اور میرپورخاص ڈویژن میں آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کراچی والے بھی ہوشیار رہیں۔ بارش جھومتے ہوئے وہاں بھی جائے گی بدھ یا جمعرا ت کو۔ اب کی بار اچھی خبر میدانی علاقوں میں رہنے والوں کیلئے بھی ہے جہاں طویل گرمی اور حبس کا زور بھی دو دنوں بعد ٹوٹنیوالاہے ۔ اگلے چوبیس گھنٹوں میں راول پنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور کشمیر کے شہری بارش سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :