Live Updates

عمران خان کے ب فارم کی نقل ارسلان افتخار کو نہیں دی جاسکتی ‘ ذرائع

منگل 15 جولائی 2014 13:49

عمران خان کے ب فارم کی نقل ارسلان افتخار کو نہیں دی جاسکتی ‘ ذرائع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء) ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے ب فارم کی نقل ارسلان افتخار کو نہیں دی جاسکتی باخبر ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار جو پہلے ہی پی ٹی آئی کے سربراہ کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کرچکے ہیں نادرا کے ایک سینئر اہلکار سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ نادرا کسی شخص کے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو ایک غیرمتعلقہ فرد کو جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف اس فیملی کا سربراہ یا اس کا کوئی رکن ہی اس سرٹیفکیٹ کی نقل حاصل کرسکتا ہے۔ارسلان افتخار کی جانب سے اس درخواست کے جمع کرانے کا مقصد اس حوالے سے ثبوت اکھٹا کرنا ہے کہ عمران خان نے مبینہ طور پر اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں حقائق پر پردہ ڈال رکھا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سربراہ نے ان کے والد پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی میں اہم کردار ادا کیا تھا، اور ڈاکٹر ارسلان افتخار کی بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین کے عہدے پر تقرری اس کے اجر کے طور پر کی گئی تھی۔

ارسلان افتخار کا یہ اقدام اس الزام کے جواب میں سامنے آیا ۔ڈاکٹر ارسلان افتخار الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی کی ایک نقل پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں۔2007ء میں عمران خان کے خلاف دائر کیے گئے ریفرنسز کی ایک نقل حاصل کرنے کیلئے جمع کرائی گئی ان کی ایک اور درخواست ابھی کارروائی کی منتظر ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :