الیکشن کمیشن کا سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

منگل 15 جولائی 2014 17:24

الیکشن کمیشن کا سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2014ء) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات 18 جنوری اور اور پنجاب میں 30 جنوری 2015 کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نہ تو پیپلزپارٹی کے سابق دورحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے جب کہ مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت کو بھی بنے ایک سال ہوچکا ہے جب کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے یہی مؤقف اختیار کیا گیا کہ ابھی اس حوالے سے قانون سازی مکمل نہیں ہوئی ہے جس پر سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخاب کرانے کا حکم دیا۔