آپریشن ضرب عضب ، بنوں جیل سے فرار کرایا جانے والا طالبان کمانڈر عدنان رشید گرفتار

منگل 15 جولائی 2014 17:58

آپریشن ضرب عضب ، بنوں جیل سے فرار کرایا جانے والا طالبان کمانڈر عدنان ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جولائی۔2014ء) اُردو پوائنٹ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بنوں جیل سے فرار کرائے جانے والے طالبان کمانڈر عدنان رشید کو شکتوئی میں گرفتار کر لیا ، گرفتاری کے بعد ہیلی کاپٹر پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق عدنان رشید شمالی وزیرستان سے فرار ہو کر جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کی طرف روانہ ہو رہے تھے کہ شکتوئی کے علاقہ میں سیکورٹی فورسز نے ان کو گھیرے میں لے کر گرفتار کر لیا ۔ گرفتاری کے بعد ہیلی کاپٹر پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ گرفتاری کی ابھی باقاعدہ تصدیق ہونا باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :