برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کابینہ کے نئے اراکین کے نام جاری کردیئے،ولیم ہیگ دارلعوام میں قائد ایوان مقرر،ر مائیکل فیلن نئے وزیر دفاع ہوں گے،نئی کابینہ کے نام ٹوئیٹرپرجاری کیے گئے

منگل 15 جولائی 2014 22:30

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کابینہ کے نئے اراکین کے نام جاری کردیئے،ولیم ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جولائی۔2014ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا، ولیم ہیگ دارالعوام اور بیرونس ٹینا اسٹویل دارالامرا کی لیڈر ہوں گی۔ فلپ ہیمنڈ نئے وزیرخارجہ اور مائیکل فیلن نئے وزیر دفاع ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی کابینہ کے نام جاری کیے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ کیمرون نے سابق وزیرخارجہ ولیم ہیگ کو دارالعوام کا لیڈربنانے کا اعلان کیا۔ سابق وزیردفاع فلپ ہیمنڈ نئے وزیرخارجہ کے عہدے پرفائزکیے گئے ہیں جبکہ مائیکل فیلن وزیر دفاع ہوں گے۔مائیکل گوو کامنزچیف ، نکی مورگن وزیر تعلیم ،لز ٹرس سکریٹری آف آسٹیٹ اور اسٹیفن کریپ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے ویلز ہوں گے۔ میٹ ہینکوک کو وزیرتجارت اور توانائی کا قلمدان دیا گیاہے۔ ڈیوڈ کیمرونے یورپی کمیشن کیلئے لارڈ ہل کو نامزد کیاہے۔

متعلقہ عنوان :