Live Updates

الیکشن کمیشن : نواز شریف کے کاغذات نامزدگی تحریک انصاف کو فراہم

بدھ 16 جولائی 2014 12:57

الیکشن کمیشن : نواز شریف کے کاغذات نامزدگی تحریک انصاف کو فراہم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2014ء) .الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ نقول تحریک انصاف کو فراہم کر دیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی علی محمد اور مراد سعید نے نوازشریف کے کاغذات کی مصدقہ نقول کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف پرویز مشرف سے ڈیل کر کے ملک سے باہر گئے،اصغر خان کیس میں انہوں نے سیاسی رشوت وصول کی،وہ مہران بینک اسکینڈل میں بھی ملوث رہے ۔ الیکشن کمیشن نے آج نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ نقول تحریک انصاف کے رہنمائوں کو فراہم کر دی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات