خیرپور: فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق، 2 افراد زخمی

بدھ 16 جولائی 2014 13:26

خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) خیرپور میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے2 افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نواحی گاؤں صادق کلہوڑو میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :