کراچی پولیس کی کارروائی، 3 مبینہ ٹارگٹ کلرزسمیت 31 ملزمان گرفتار

بدھ 16 جولائی 2014 15:12

کراچی پولیس کی کارروائی، 3 مبینہ ٹارگٹ کلرزسمیت 31 ملزمان گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2014ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت 31 ملزمان کو حراست گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے مطابق پولیس نے شاہراہ قائدین پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، گرفتار کئے گئے ملزمان ایک درجن سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جن میں اسسٹنٹ ڈائرکٹرای او بی آئی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پولیس اور سی آئی اے نے کراچی سے متصل بلوچستان کے شہر حب میں کارروائی کرتے ہوئے 28 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، حراست میں لئےگئے ملزمان مین لیاری گینگ وار کے ارکان بھی شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :