جامع مذکرات کی بدولت بھارت کو پاکستانی منڈیوں تک بلا امتیاز رسائی ممکن ہے‘وفاقی وزیرتجارت

بدھ 16 جولائی 2014 17:59

جامع مذکرات کی بدولت بھارت کو پاکستانی منڈیوں تک بلا امتیاز رسائی ممکن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جامع مذکرات کی بدولت بھارت کو پاکستانی منڈیوں تک بلا امتیاز رسائی ممکن ہے، بھارت کے ساتھ مختلف معاہدوں سے دو سال میں تجارتی حجم دگنا کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاک بھارت تجارت کے فروغ اور باہمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مذکرات بڑی حد تک مکمل ہوچکے ہیں، اگر رواں سال ہی دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان جامع مذکرات کا آغاز ہوجاتا ہے تو تجارت پر ڈائیلاگ زیادہ آسانی سے مکمل کئے جاسکتے ہیں، جس کے باعث بھارت کو پاکستان کی منڈیوں تک بلاامتیاز رسائی بھی حاصل ہوسکے گی، ان کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک کا مجموعی تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارت کے شعبے میں مختلف معاہدوں کے ذریعے دو سال میں تجارتی حجم میں دوگنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :