ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 177 فیصد اضافہ

بدھ 16 جولائی 2014 19:48

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 177 فیصد اضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 177 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 37 کروڑ ڈالر تک جاپہنچی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک سے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران نجی شعبے میں 2 ارب 26 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ایک ارب 63 کروڑ ڈالر رہی، اسی عرصے کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری 63 کروڑ ڈالررہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 177 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملک میں 5 سال بعد 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی، اس سے قبل پرویز مشرف دور میں مالی سال 07-2006 کے دوران 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری 2 ارب 11کروڑ ڈالر رہی۔