اسرائیل پر راکٹ حملے ناقابل معافی ہیں: صدر اوباما، اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے: مسلم سفیروں سے خطاب

بدھ 16 جولائی 2014 00:10

اسرائیل پر راکٹ حملے ناقابل معافی ہیں: صدر اوباما، اسرائیل کو دفاع ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما نے مسلم ممالک کے سفراء کے اعزاز کو مخاطب کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو بالوسطہ طور پر جائز اور دفاعی ضرورت کا حق دے دیا ہے۔ وہ وائٹ ہاوس میں سالانہ دعوت افطار کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔صدر اوباما جنہوں نے چند روز قبل مشرق وسطی میں جنگ بندی کرانے کی پیش کش بھی کی تھی۔

بڑے واضح اور دوٹوک انداز میں غزہ سے اسرائیل پر پھینکے جانے والے راکٹ حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کوئی ملک بھی راکٹ حملے برداشت ہیں کر سکتا ہے کہ اس کے شہریوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جائے۔امریکی صدر نے اس موقع پر عراق کی صورت حال پر بھی بات کی۔ اوباما جب سے صدر بنے ہیں ان کے عہد صدارت کے دوران منگل کی شام ہونے والی یہ چھٹی سالانہ دعوت افطار تھی۔

(جاری ہے)

اوباما نے نے کہا '' ہم سب جانتے ہیں دنیا کے بہت سے حصوں میں تشدد اور دہشت گردی ہے، تشدد اور دہشت گردی کرنے والے دنیا کی تعمیر کے بجائے اس کی تخریب چاہتے ہیں۔ اس لیے میں بڑے صاف انداز سے کہتا ہوں '' کوئی ملک یہ قبول نہیں کر سکتا کہ اس کے شہریوں پر راکٹ چلائے جائیں۔''انہوں نے مزید کہا ''اس وجہ سے ہم اسرائیل کے حق دفاع کے حوالے سے بھی بہت واضح ہیں، میں سمجھتا ہوں اسرائیل پر راکٹ حملے ناقابل معافی ہیں۔ ''

متعلقہ عنوان :