ورلڈ کبڈی لیگ، سوناکشی نے یونائیٹڈ سنگھ کی ٹیم خرید لی

جمعرات 17 جولائی 2014 12:37

ورلڈ کبڈی لیگ، سوناکشی نے یونائیٹڈ سنگھ کی ٹیم خرید لی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ورلڈ کبڈی لیگ میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے برطانیہ کے ہارے گروپ کے ساتھ ملکر ورلڈ کبڈی لیگ کیلئے یونائیٹڈ سنگھ کی ٹیم کو خریدلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلی بار سوناکشی کسی بھی کھیل کا حصہ بن رہی ہیں انھوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ہر میچ میں اپنی ٹیم کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں کیونکہ یہ بہت دلچسپ گیم ہے۔ ورلڈ کبڈی لیگ 9اگست سے لندن میں شروع ہوگی سوناکشی سے قبل اکشے کمار اور یویو ہنی سنگھ بھی کبڈی ٹیمیں خرید چکے ہیں-

متعلقہ عنوان :