مسجد نبوی اورمسجد حرام میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی رجسٹریشن مکمل

جمعرات 17 جولائی 2014 12:48

مسجد نبوی اورمسجد حرام میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی رجسٹریشن مکمل

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء)مسجد نبوی اورمسجد حرام میں اس سال 50 ہزار سے زائد افراد اعتکاف بیٹھیں گے،خواہشمند افراد رکی جسٹریشن مقررکرلی گئی ،اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے قواعد وضوابط بھی جاری کردیئے گئے، اعتکاف کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کو اعتکاف مکمل ہونے سے قبل ہی نکال دیا جائے گا،اعتکاف بیس رمضان المبارک کی شام سے چاند رات کی نماز عشا تک جاری رہے گا،مسجد حرام اور مسجد نبوی میں خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ اعتکاف گاہیں تیار کی گئی ہیں، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین الشریفین کے نگراں ادارے کے سیکرٹری نے میڈیا کو بتایا کہ اعتکاف بیٹھنے والے لوگ ا نتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں مسجد میں صفائی برقرار رکھیں دوسروں کی عبادت میں مخل نہ ہوں موبائیل فون پر باتیں کرکے دوسروں کو تکلیف نہ دیں مسجد کے شمالی حصے میں اعتکاف کے لیے مختص جگہ پر ہی بیٹھیں مسجد کی دیواروں کے ساتھ کپڑے نہ لٹکائیں قرآن کریم کی الماریوں مسجد کے فرش پر پڑے قالینوں او ر آب زم زم کے کولروں کی جگہ تبدیل نہ کریں مسجد کی راہد اریوں میں قیام نہ کریں خواتین کی عبادت کے لئے مختص حصوں کی پارٹیشن کے قریب نہ جائیں،نماز تہجد کے وقت نہ سوئیں اور شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان پر مسجدمیں اپنی جگہ کی صفائی کر کے اسے فوری طور پر خالی کردیں،معتکفین کو ہدایت کی گئی کہ اعتکاف کے دوران صرف ضروری سامان ہمراہ رکھیں، اشیائے خور و نوش اندر لے جانے سے اجتناب برتیں، معتکفین اپنے ساتھ ایک جائے نماز، ایک کمبل، ایک تکیہ اور احرام کے دو کپڑے لے جاسکتے ہیں، اعتکاف کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کو اعتکاف مکمل ہونے سے قبل ہی نکال دیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے حسب سابق مسجد حرام اور مسجد نبوی میں خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ اعتکاف گاہیں تیار کی ہیں،مسجد حرام کے شاہ فہد کے دور میں تیار کیے گئے تہ خانے کے دائیں جانب اور بائیں جانب خواتین وحضرات کو الگ الگ اعتکاف کی سہولت فراہم کی گئی ہے،معتکفین اپنی اعتکاف گاہ تک پہنچنے کے لیے تہ خانے کی شمالی اور جنوبی سمتوں سے گیٹ 59، 75 اور 81 کو استعمال کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

مسجد کے ان دروازوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات موجود ہیں،اعتکاف کی شرائط وضوابط کے لیے تمام معتفکین خواتین وحضرات کوچھوٹے چھوٹے کتابچے فراہم کیے جائیں گے۔ معتکفین مسجد میں مخصوص داخلی راستوں پر دروازے کے باہر لگے نوٹس بورڈز پر تحریرشدہ ہدایات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔