باجوڑایجنسی ‘ دو تحصیلوں میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ ‘دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیاگیا

جمعرات 17 جولائی 2014 12:56

باجوڑایجنسی ‘ دو تحصیلوں میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ ‘دہشت گردوں ..

باجوڑ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء )باجوڑایجنسی کی دو تحصیلوں میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کرکے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیاگیاپولیٹیکل انتظامیہ نے تحصیل وڑ ماموند اور لوئی ماموند کے بیشترعلاقوں میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا ان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز، پولیٹیکل انتظامیہ اور ماموند قومی لشکر کا مشترکہ سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا