دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے ملنے والی دونوں موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹیں جعلی نکلیں

جمعرات 17 جولائی 2014 16:09

دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے ملنے والی دونوں موٹر سائیکلوں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) رائے ونڈ کے علاقہ آرائیاں پنڈ میں دہشتگردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے ملنے والی دونوں موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹیں جعلی نکلیں ، ایک موٹر سائیکل لاہور کینٹ کے رہائشی جبکہ دوسری چونیاں ضلع قصور کے رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ کی تلاشی لی گئی تو دو موٹر سائیکلیں جن میں سے ایک ون ٹو فائیو ایل ڈبلیو ایم 6828اوردوسری سی ڈی 70ایل ای وائی 2241برآمد ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹیں جعلی ہیں ۔ ان میں سے ایک پرنس کمپنی کی موٹر سائیکل نمبر ایل ای وائی 2241 ہے جو ذیشان ولد ذوالفقار سکنہ لاہور کینٹ کے رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور اس کے پیچھے پنجاب پولیس لکھا ہوا تھا جبکہ دوسری ایل ڈبلیو ایم 6828سہراب کمپنی کی موٹر سائیکل ہے جو کہ حافظ محمد عمران ولد محمد اشرف سکنہ چونیاں ضلع قصور کے رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔