خضدار، 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے دوبارہ رہا کردیا

جمعرات 17 جولائی 2014 17:55

خضدار، 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) ضلع خضدار کی رہائشی 8سالہ بچی کیساتھ زیادتی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے دوبارہ رہا کردیا تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے باغبانہ کے رہائشی 8سالہ بی بی فرحانہ کے سرپرست محمد یوسف چچا عبدالطیف داد در محمد اور والدہ نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بچی اپنے مہمانوں کے گھر گئی ہوئی تھی کہ ملزم خلیل احمد ولد محمد ابراہیم جو پیسے والا ہے بچی کو پیسوں کا لالچ دیکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہماری درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتا رکیا مگر بعد میں چھوڑ دیا خضدار ہسپتال کے انتظامیہ نے بچی کا طبی معائنہ کرنے سے انکار کردیا ہم نے کوئٹہ میں بچی کا طبی معائنہ کرایا اس سے معلوم ہوا کہ بچی کیساتھ زیادتی ہوئی ہے اب خضدارپولیس اور انتظامیہ ہمیں دھمکی دے رہی ہے اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو بصورت دیگر تین روز کے بعد ہم کوئٹہ کراچی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردینگے جس کی تمام تر ذمہ داری خضدار انتظامیہ پر عائد ہوگی انہوں نے کہاکہ بچی کا والد اس وقت دبئی میں ہے ملزم کے پاس دولت ہے اور دولت کے بل بوتے پر وہ ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے اور پولیس کو اس نے خریدا ہوا ہے اور پولیس اس کے کہنے پر ہماری ایف آئی آر نہیں کاٹ رہی ہم وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مسئلے کو حل کیا جائے اور ایف آئی آر کاٹی جائے ۔

متعلقہ عنوان :