وزیراعظم کا دورہ جی ایچ کیو، ضرب عضب کی کامیابیوں پر مسلح افواج کو خراج تحسین

جمعرات 17 جولائی 2014 18:24

وزیراعظم کا دورہ جی ایچ کیو، ضرب عضب کی کامیابیوں پر مسلح افواج کو خراج ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف کا وفاقی وزراء کے ساتھ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ۔ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے ہیلی پیڈ پر وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔ جی ایچ کیو میں وزیراعظم کو گارڈٰ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ عسکری حکام کی جانب سے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے ضرب عضب کی کامیابیوں پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کی قربانیوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور دعا کی۔