ملائیشیا کا مسافر طیارہ یوکرین میں گر کر تباہ ہوگیا

جمعرات 17 جولائی 2014 20:40

ملائیشیا کا مسافر طیارہ یوکرین میں گر کر تباہ ہوگیا

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء)ملائیشیا کا مسافر طیارہ یوکرین میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث مسافروں اور عملے کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائشیا کا مسافر طیارہ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم سے کوالالمپور جارہا تھا کہ یوکرین کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملائیشین حکام کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 295 مسافر سوار تھے جن کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں کوالالمپور سے بیجنگ جانے والا ملائیشین ایئرلائن کا طیارہ 239 مسافروں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، گمشدہ طیارے کو تلاش کے لیے کئی ممالک کی فضائیہ اور ماہرین کی ٹیموں نے کوشش کی لیکن اس کے باوجود طیارے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔