رائے ونڈ آپریشن کا مقدمہ دہشتگردوں کیخلاف درج ،فرار ہونیوالے دو افراد کی تلاش جاری

جمعہ 18 جولائی 2014 11:44

رائے ونڈ آپریشن کا مقدمہ دہشتگردوں کیخلاف درج ،فرار ہونیوالے دو افراد ..

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2014ء) رائے ونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے قریب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، مارے جانے والے دہشت گردوں کے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ رائیونڈ روڈ پر وزیراعظم نواز شریف کے گھر قریب پنڈ آرائیاں کی فردوس کالونی میں گذشتہ روز خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکور ٹی اداروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے مورچہ بند ہو کر اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور چار دستی بم بھی پھینکے ۔

حملے میں حساس ادارے کا اہلکار صابر موقع پر ہی جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کی شدید مزاحمت کے بعد فوج ، رینجرز اور ایلیٹ فورس کے دستے علاقے میں پہنچے ۔ قریبی گھر خالی کرا لئے ، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اہلکاروں نے فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے مکان میں دھماکا خیز مواد اور آنسو گیس کے شیل پھینکے ۔

فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد احسن محبوب موقع پر ہلاک ہوگیا۔ دوسرے دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا لیکن وہ بھی کچھ دیر بعد دم توڑ گیا۔مکان سے دستی بم ، کلاشنکوفیں ،ایل ایم جیز اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔حساس اداروں کے مطابق دہشت گرد یوم علی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

پولیس نے مکان مالک کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی جبکہ رائیونڈ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جس میں ہلاک ہونیوالے دو دہشت گردوں اور فرار ہونیوالے 2 ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

رائے ونڈ (دنیا نیوز)رائے ونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے قریب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، مارے جانے والے دہشت گردوں کے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔



رائیونڈ روڈ پر وزیراعظم نواز شریف کے گھر قریب پنڈ آرائیاں کی فردوس کالونی میں گذشتہ روز خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکور ٹی اداروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے مورچہ بند ہو کر اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور چار دستی بم بھی پھینکے ۔ حملے میں حساس ادارے کا اہلکار صابر موقع پر ہی جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

دہشت گردوں کی شدید مزاحمت کے بعد فوج ، رینجرز اور ایلیٹ فورس کے دستے علاقے میں پہنچے ۔ قریبی گھر خالی کرا لئے ، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے مکان میں دھماکا خیز مواد اور آنسو گیس کے شیل پھینکے ۔ فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد احسن محبوب موقع پر ہلاک ہوگیا۔

دوسرے دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا لیکن وہ بھی کچھ دیر بعد دم توڑ گیا۔مکان سے دستی بم ، کلاشنکوفیں ،ایل ایم جیز اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔حساس اداروں کے مطابق دہشت گرد یوم علی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔پولیس نے مکان مالک کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی جبکہ رائیونڈ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جس میں ہلاک ہونیوالے دو دہشت گردوں اور فرار ہونیوالے 2 ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/229332#sthash.6CU90Azz.dpuf

متعلقہ عنوان :