سرگودھا ٹریفک حادثے میں زخمی حساس ادارے کے 5 اہلکار دم توڑگئے

جمعہ 18 جولائی 2014 14:30

سرگودھا ٹریفک حادثے میں زخمی حساس ادارے کے 5 اہلکار دم توڑگئے

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2014ء) سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثہ میں حساس ادارے کے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حساس ادارے کے اہلکار گذشتہ شب اپنے ایک ساتھی کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس سرگودھا آرہے تھے کہ سرگودھا جھنگ روڈ پر پٹھان کوٹ کے قریب اُن کی گاڑی تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ حادثہ میں 8 اہلکار شدید زخمی ہوئے ، جنہیں سی ایم ایچ اسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کیخلاف حادثہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ 3 زخمی اہلکار سی ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :