وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے،بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امراء لیجایا گیا،اولڈ ائیر پورٹ پر وزیراعلیٰ نے دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی کارروائی اور بعد کی پیشرفت پر بریفنگ دی

جمعہ 18 جولائی 2014 21:23

وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے،بذریعہ ہیلی کاپٹر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔اولڈ ائر پورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا اور انہیں رائیونڈ کے علاقہ آرائیاں پنڈ میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی اور اس کے بعد کی پیشرفت پر ابتدائی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او لاہور بھی موجود تھے۔ بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امراء رائے ونڈ روانہ ہو گئے ۔