طیارہ حادثہ، تاریخ نے پھر خود کو دہرایا

جمعہ 18 جولائی 2014 23:20

طیارہ حادثہ، تاریخ نے پھر خود کو دہرایا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) گزشتہ روز (جمعرات) یوکرین کی فضا میں تباہ ہونے والے ملائیشیا کے طیارے نے 18 سال قبل امریکی فضاءمیں مبینہ طور پر میزائل کا نشانہ بننے والی پرواز TWA 800 کی یاد تازہ کردی ہے۔ ٹرانس ورلڈ ایئرلائن (TWA) کی پرواز 800 230 مسافروں کو لے کر نیویارک سے پیرس کیلئے روانہ ہوئی تھی کہ اڑان بھڑنے کے 12 منٹ بعد طیارہ فضاءمیں پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس حادثے کی تحقیقات طویل عرصے تک جاری رہیں اور سینکڑوں عینی شاہدین نے بیان دیا کہ طیارے کو کسی شعلہ نما چیز نے نشانہ بنایا۔ اگرچہ تحقیقاتی رپورٹ میں طیارے کے فیول ٹینک میں ہونے والے دھماکے کو حادثے کی وجہ بنایا گیا لیکن یہ رائے آج بھی گردش کررہی ہے کہ اسے میزائل کا نشانہ بنایا گیا۔ ابھی حال ہی میں ایک فلمساز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ پرواز TWA 800 کو میزائل سے تبای کیا گیا۔ آج ملائیشیا کے طیارے کے بارے میں بھی سب سے زیادہ قرین قیاس اسی بات کو قرار دیا جارہا ہے کہ اسے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :