رائے ونڈ میں ہلاک دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ مل گیا

جمعہ 18 جولائی 2014 23:20

رائے ونڈ میں ہلاک دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ مل گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء) سیکیورٹی اداروں نے رائے ونڈ میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے متاثرہ گھر سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا نکلوایا تو یہ دونوں موٹر سائیکلیں حافظ عمران کے نام پر نکلیں جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے مزید کوائف اکٹھے کئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حافظ عمران کو دہشت گردی کی ترغیب دینے پر اس کے آبائی گاﺅں سے نکال دیا گیا تھا جبکہ اس سے ایک ماہ قبل رائیاں پنڈ میں کرائے پر گھر لیا تھا۔ حساس اداروں نے کوائف اکٹھے کرنے کے بعد حافظ عمران کی گرفتاری کیلئے قصور، کھوڈیا، اور اوکاڑہ میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :