ملائیشین طیارے کو گرانے والے میزائل کا نشانہ مودی بھی بن سکتے تھے،بھارت

ہفتہ 19 جولائی 2014 17:54

ملائیشین طیارے کو گرانے والے میزائل کا نشانہ مودی بھی بن سکتے تھے،بھارت

نیو دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) بھارت نے کہاہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ بھی ایک گھنٹے کے فرق سے اسی علاقے سے گزرنے والا تھا جہاں ملائیشیا کا طیارہ نشانہ بن کر تباہ ہوگیا ۔بھارتی وزیراعظم کا جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے روانگی کا وقت30 :4 ISTتھا جس کے مطابق ان کا طیارہ ملائیشیا کے طیارے کے ایک گھنٹے بعد یوکرین کی فضاء سے گزرناتھا۔

(جاری ہے)

ہوا بازی کے ایک ماہر نے خیال ظاہر کیا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر مودی کے طیارے کو روس یا بحرا سود کے اوپر سے گزارا گیا ہوگا ۔ یورپ اور ایشیا کے درمیان یوکرین کے علاقے میں دو فضائی راستے دستیاب ہیں جن میں سے ایک یوکرین کے اوپر سے ا ور دوسرا بحرا سود کے اوپر واقع ہے۔بحرا سود کے فضائی راستے کے متعلق روس اور یوکرین کے تنازعے کی وجہ سے پروازیں عام طور پر یوکرینی فضائی راستہ استعمال کرتی ہیں اور وزیر اعظم مودی کو بھی اسی فضائی راستے سے گزرنا تھا یہ بات تا حال واضح نہیں ہے کہ مودی کے جہا ز کو کس متبادل فضائی روٹ کی طرف موڑا گیا۔

متعلقہ عنوان :