اماراتی وزیرخارجہ کی سعودی ،مصری ہم منصب سے غزہ صورتحال پر گفتگو

ہفتہ 19 جولائی 2014 17:54

اماراتی وزیرخارجہ کی سعودی ،مصری ہم منصب سے غزہ صورتحال پر گفتگو

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ سعود الفیصل سے ٹیلی فون پر غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ نے بعد میں مصری ہم منصب سامح شکری اور امریکی وزیر خارجہ جون کیری سے بھی تبادلہ خیال کیا۔اس دواران انہوں نے غزہ پر شروع کردہ اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ غزہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اردن نے بھی اقوام متحدہ میں عربوں کے نمائندے کے طور سیکیورٹی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تاکہ غزہ کی صورتحال پر غور کیا جا سکے۔ مصر نے بھی غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے زمینی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

متعلقہ عنوان :