طیارے کی تباہی کا سبب ممکنہ طور پر بک میزائل بنا،دفاعی ماہرین

ہفتہ 19 جولائی 2014 19:54

طیارے کی تباہی کا سبب ممکنہ طور پر بک میزائل بنا،دفاعی ماہرین

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) تجزیہ کاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملائیشین ایئر لائنز کی پرواز MH17 کی تباہی کا سبب روسی ساخت کا زمین سے آسمان کی طرف مار کرنے والا میزائل ہو سکتا ہے،لندن کے دفاعی ماہرین نے کہاکہ بک میزائل سسٹم کی مدد سے کسی مسافر طیارے کو گرایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دفاعی ماہرین کے بقول دیگر مقابلتا کم قوت والے میزائل سسٹمز کی نسبت بک اتنی اونچائی میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بک کو 1970 کی دہائی میں سابقہ سویت یونین میں تیار کیا گیا تھا اور اس کا مقصد ہیلی کاپٹروں، ہوائی جہازوں، کروز میزائلز اور ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانا تھا۔ یہ میزائل سسٹم آج کل بھی یوکرائنی اور روسی افواج کے استعمال میں ہے۔

متعلقہ عنوان :