بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں پہلا انگریزی میڈیم مدرسہ شروع ہو گیا،ندیہ ضلع میں کھلنے والے پہلے انگلش میڈیم مدرسے میں 15 فیصد بچے ہندو ہیں،اسلامیات اور عربی اور قرآن وغیرہ کی تعلیم غیر مسلم بچوں کے لیے بھی لازمی ہے ،رپورٹ

اتوار 20 جولائی 2014 15:18

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں پہلا انگریزی میڈیم مدرسہ شروع ہو گیا،ندیہ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں پہلا انگریزی میڈیم مدرسہ شروع ہو گیا بھارتی میڈیا کے مطابق یہاں اسلامیات اور عربی کی تعلیم تو لازمی طور پر دی ہی جاتی ہے تاہم اس کے ساتھ ان کا نصاب وہ ہے جو جدید سیکولر سکولوں میں رائج ہے تاکہ یہاں کے بچے باقی تمام بچوں کی طرح دنیا میں آگے بڑھ سکیں۔

(جاری ہے)

ندیہ ضلع میں کھلنے والے پہلے انگلش میڈیم مدرسے میں تقریبا 15 فی صد بچے ہندو ہیں۔ اسلامیات اور عربی اور قرآن وغیرہ کی تعلیم غیر مسلم بچوں کے لیے بھی لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :