عید پر آئی ڈی پیز کو خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ،پیکیج وزارت بین الصوبائی رابطہ این جی اوز اور دیگر اداروں کی مدد سے تیار کرے گی

اتوار 20 جولائی 2014 18:04

عید پر آئی ڈی پیز کو خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ،پیکیج وزارت بین الصوبائی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے عید کے موقع پر آئی ڈی پیز کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عید کے موقع پر حکومت اور این جی اوز سمیت مختلف اداروں کی مدد سے آئی ڈی پیز کو خصوصی عید پیکیج دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عید پیکیج میں آئی ڈی پیز کیلئے کھانے پینے کی اشیاء کیساتھ ساتھ ادویات‘ کپڑے اور دیگر روزمرہ ضرورت کی اشیاء کے علاوہ بچوں کیلئے خصوصی تحائف بھی دئیے جائیں گے۔

عید کے موقع پر آئی ڈی پیز کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے وزیر عبدالقادر بلوچ دیگر سرکاری شخصیات سمیت فنڈ ریزنگ کیلئے ملک کے بڑے شہروں کا دورہ بھی کریں گے جبکہ عید کے روز آئی ڈی پیز کے کیمپوں کے خصوصی دورے کا شیڈول بھی آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :