سرکاری عازمین کے پاسپورٹ حج ویزوں کیلئے سعودی سفارتخانے کو بھجوانے کا سلسلہ شروع ،25 اگست تک سرکاری عازمین کے پاسپورٹس پر ویزے لگ جائینگے، پہلی حج فلائٹ 27 اگست کو اسلام آبا د سے روانہ ہوگی،اواخر ستمبر میں آخری فلائٹ حجاز مقدس جائیگی

اتوار 20 جولائی 2014 19:51

سرکاری عازمین کے پاسپورٹ حج ویزوں کیلئے سعودی سفارتخانے کو بھجوانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین کے پاسپورٹ حج ویزوں کیلئے سعودی سفارتخانے کو بھجوانا شروع کردیئے، 25 اگست سے سرکاری سکیم کے تحت امیدواروں کے پاسپورٹس پر ویزے لگ جائینگے، پہلی حج فلائٹ 27 اگست کو اسلام آبا د سے روانہ ہوگی جبکہ ستمبر کے آخر میں سب سے آخری فلائٹ عازم حجاز ہوگی۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے 56 ہزار سے زائد سرکاری سکیم کے تحت منتخب ہونیوالے عازمین کے پاسپورٹس میں سے کثیر تعداد سعودی سفارتخانے کو ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد بھجوادی ہے تاکہ حج ویزے لگ سکیں ذرائع نے بتایا کہ 25 اگست تک ویزہ پراسیس کو مکمل کرلیا جائیگا جبکہ 27اگست کو اسلام آباد سے پہلی حج فلائٹ پاکستان ائر لائن کے ذریعے عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حج آپریشن میں 3فضائی کمپنیوں کی خدمات لی گئی ہیں جن میں پاکستان ائر لائن (پی آئی اے) شاہین ائر لائن اور سعودی ائر لائن شامل ہیں عازمین کوحجاز مقدس پہنچانے کاپہلا مرحلہ ستمبر کے آخر تک مکمل کرلیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :