اسرائیل کے بعض لوگوں کی ذہنیت ہٹلر سے ملتی ہے ،طیب اردگان

اتوار 20 جولائی 2014 21:15

اسرائیل کے بعض لوگوں کی ذہنیت ہٹلر سے ملتی ہے ،طیب اردگان

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2014ء) ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل کے خلاف نیا ڈراؤنا حملہ کیا ہے اور یہودی مملکت کے بعض لوگوں کی ذہنیت کا موازانہ اڈولف ہٹلر سے کیا ہے ۔اردگان ، جو کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لئے بولنے والے عالمی مسلمان رہنما کے طور پر تاثر دیتے ہیں ، نے ترکی میں 10اگست کو ہونیوالے صدارتی انتخابات سے قبل غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل کے خلاف اپنے بیانات میں شدت پیدا کردی ہے ۔

اردگان نے بحراسود کے شہر اردو میں ایک انتخابی ریلی میں اپنے حامیوں کو بتایا کہ اسرائیلیوں کا کوئی ضمیر نہیں ہے ، کوئی وقار نہیں ہے ، کوئی توقیر نہیں ہے ، وہ ہٹلر دل رات ملامت کرتے ہیں لیکن انہوں نے بربریت میں ہٹلر کو بھی مات کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پہلے ہی انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی خاتون سیاستدان ہیلت شاکید پر پہلے ہی ہٹلر جیسی ذہنیت رکھنے کا الزام عائد کرچکے ہیں۔

انہوں نے یہ الزام سوشل میڈیا پر اس خاتون اسرائیلی رہنما کے یہ متنازعہ بیان دینے کے بعد عائد کیا کہ فلسطینی ہلاک کئے جانے کے مستحق ہیں ۔اردگان نے غزہ میں اسرائیلی گروپ حماس کے حامی انتہا پسندوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے ، جس میں 300سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں ،اسرائیل کے خلاف شدت سے بولنا شروع کیا ہے ۔انہوں نے یہودی مملکت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلہ ہوا ہے ، انہوں نے غزہ جانیوالے ایک امدادی جہاز پر اسرائیل کے 2010ء کے حملے میں ، جس میں 10ترک ہلاک ہو گئے ، اسرائیل کے ساتھ کشیدہ تعلقات میں کسی بہتری کو خارج ازامکان قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :