بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اسٹار آل راؤنڈر شکیب ا لحسن نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ‘ بورڈ سے معافی مانگ لی

پیر 21 جولائی 2014 12:12

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اسٹار آل راؤنڈر شکیب ا لحسن نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ..

ڈھماکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اسٹار آل راؤنڈر شکیب ا لحسن نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے غیر مناسب رویہ پر معافی مانگ لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے میرپور میں بورڈ کے عبوری سربراہ نظام الدین چوہدری سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر اسٹار آل راؤنڈرنے کہاکہ وہ کرکٹ سے بے پناہ لگاؤ رکھتے ہیں اور بنگلہ دیشی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں ، بنگلہ دیش کی نمائندگی سے محروم ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔

(جاری ہے)

شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرا ن کے کسی فعل سے بورڈ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ ا اور پرستاروں کو تکلیف پہنچی تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں اور آئندہ ایسی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ نظام الدین چوہدری نیاس بارے میں کہا کہ انہیں شکیب الحسن کی درخواست ملی ہے، ا نہوں نے معاملے کے جلد حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی درخواست مزید کارروائی اور غور کیلئے بورڈ کے ڈائریکٹرز کے حوالے کردیں گے -

متعلقہ عنوان :