پاکستان نے کاروبار اور تجارت میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، رپورٹ

پیر 21 جولائی 2014 13:28

پاکستان نے کاروبار اور تجارت میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، رپورٹ

نیویارک / کینبرا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء) پاکستان عالمی سطح پر کاروباراورتجارت میں بھارت پربازی لے گیا، پاکستان 53.9 اسکور کے ساتھ 107 ویں نمبرپررہا، بھارت کو47 اسکور دے کر 128ویں نمبرپر رکھا گیا تاہم تعلیم، قانون، آزادی صحافت اور سماجی شعبے سمیت دیگرکئی شعبوں میں پاکستان نہ صرف بھارت بلکہ جنوبی ایشیا کے بھوٹان جیسے ممالک سے بھی پیچھے ہے۔

(جاری ہے)

تعلیم کے شعبے میں 142 ممالک میں پاکستان کا نمبر 141 واں ہے،پاکستان کو تعلیم جیسے اہم شعبے میں صرف 10.7 نمبر دیے گئے،چین جو اس فہرست میں اول نمبرپر ہے، اس کا اسکور 71.3 رہا ۔کورنل یونیورسٹی آسٹریلیااوراقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈانٹی لیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی جانب سے کیے جانے والے مشترکہ گلوبل انوویشن انڈیکس(جی آئی آئی) کے ساتویں سالانہ سروے کے مطابق پاکستان مختلف شعبہ ہائے زندگی میں جنوبی مشرقی ایشیاکے نیپال،بنگلہ دیش اوربھوٹان جیسے چھوٹے ملکوں سے بھی کہیں پیچھے ہے۔

گلوبل انوویشن انڈیکس کی رپورٹ دنیا کی تقریباً150معیشتوں کی ایجاد،اختراع اورترقی کی صلاحیتوں کے بارے میں ہوتی ہے اورگزشتہ7برس میں اس سروے یا رپورٹ نے اپنی افادیت کی وجہ سے خاصی اہمیت حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :