ملائیشین ایئرلائنز کے مسافر طیارے کے ملبے سے کلیدی ’فلائیٹ ڈیٹا کے ساتھ بلیک باکسز برآمد

پیر 21 جولائی 2014 14:16

ملائیشین ایئرلائنز کے مسافر طیارے کے ملبے سے کلیدی ’فلائیٹ ڈیٹا کے ..

کیف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2014ء)روس نواز باغیوں نے کہا ہے کہ انھوں نے مشرقی یوکرین کی زرعی زمینوں پر گر کر تباہ ہونے والے ملائیشین ایئرلائنز کے مسافر طیارے کے ملبے سے کلیدی ’فلائیٹ ڈیٹا‘ کے ساتھ ’بلیک باکسز‘ برآمد کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

باغیوں کے رہنماالیگزینڈر بورودائی نے بتایا کہ یہ بکسے باغیوں کے پاس ہیں جو ہوائی جہاز کے حادثے سے متعلق تفتیش کے بین الاقوامی ماہرین کے حوالے کیے جائیں گے۔ ان بکسوں کو بلیک کہا جاتا ہے جو درحقیقت نارنجی رنگ کے ہوتے ہیں جو کاک پٹ میں کی جانے والی گفتگو اور طیارے کی پرواز سے متعلق اطلاعات ریکارڈ کرتے ہیں