،آپریشن ضرب عضب ناقابل قبول،حقانی نیٹ ورک کو نشانہ نہیں بنایاجارہا،افغانستان،آپریشن ضرب عضب صرف پاکستانی طالبان کے خلاف استعمال ہورہاہے،بلاتفریق کارروائی کی جائے،ترجمان وزارت خارجہ،صوبہ پکتیکا میں حالیہ بم دھماکے میں حقانی نیت ورک کا ہاتھ تھا جس کو پاکستانی سیکورٹی ایجنسی کی حمایت حاصل ہے، صدرحامد کرزئی نے پاکستان کے بہت سے دورے کیے اورہر موقع پر یہ مسائل اٹھائے ہیں لیکن یہ تمام کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوئیں،ہفتہ وارپریس بریفنگ
پیر 21 جولائی 2014 21:21
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2014ء) افغانستان نے شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ضرب عضب کوناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس آپریشن میں حقانی نیٹ ورک کو نشانہ نہیں بنایاجارہاہے اوریہ آپریشن ضرب عضب صرف پاکستانی طالبان کے خلاف استعمال ہورہاہے، صوبہ پکتیکا میں حالیہ بم دھماکے میں حقانی نیت ورک کا ہاتھ تھا جس کو پاکستانی سیکورٹی ایجنسی کی حمایت حاصل ہے، ہمارے سیکورٹی اداروں کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ پاکستانی ادارے مبینہ طورپرحقانی نیٹ ورک کا ساتھ دے رہے ہیں، صدرحامد کرزئی نے پاکستان کے بہت سے دورے کیے اورہر موقع پر یہ مسائل اٹھائے ہیں لیکن یہ تمام کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوئیں،گزشتہ روز افغان وزارت خارجہ کے ترجمان احمد شکیب نے ہفتہ وارپریس بریفنگ میں بتایاکہ آپریشن ضرب عضب صرف پاکستانی طالبان کے خلاف استعمال ہورہاہے اورابھی تک حقانی نیٹ ورک کے خلاف نہ تو کوئی قدم اٹھایاگیاہے اورنہ انہیں نقصان پہنچایاگیاہے ،انہوں نے الزام عائد کیاکہ صوبہ پکتیکا میں حالیہ بم دھماکے میں حقانی نیت ورک کا ہاتھ تھا جس کو پاکستانی سیکورٹی ایجنسی کی حمایت حاصل ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے سیکورٹی اداروں کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ پاکستانی ادارے مبینہ طورپرحقانی نیٹ ورک کا ساتھ دے رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ افغانستان نے گزشتہ تیرہ سال سے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سہ فریقی اوربین الااقوامی فورمز اوربین الااقوامی برادری کے ساتھ پاکستان کے کردارکے حوالے سے بات چیت کی ہے تاہم افغانستان مین حالات مزید خراب ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ صدرحامد کرزئی نے پاکستان کے بہت سے دورے کیے ہیں اورہر موقع پر یہ مسائل اٹھائے ہیں لیکن یہ تمام کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوئیں ،واضح رہے کہ پاکستان افغانستان کے الزامات کو مستردکرتاہے رہا ہے اورکہتاہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن حقانی نیٹ ورک سمیت تمام مسلح گروہوں کے خلاف ہورہاہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.