غزہ کی صورت حال پر او آئی سی اور اقوام متحدہ یہودیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، سراج الحق
منگل 22 جولائی 2014 12:52
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہر طرف مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہا دی ہیں لیکن اس کے باوجود اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) اور اقوام متحدہ یہود کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، آج وہاں جان، مال اور عزت کچھ بھی محفوظ نہیں ہے، اہل فلسطین عالم اسلام کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمران جاگیں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج مسلم حکمرانوں میں کوئی صلاح الدین ایوبی نظر نہیں آ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئندہ جمعہ 25 جولائی کو فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے یوم عزم اور اسرائیل کے خلاف یوم مذمت بنا رہی ہے۔(جاری ہے)
عالم اسلام میں موجود تمام اسلامی تحریکوں اور تنظیموں سے رابطے شروع کئے ہیں اور غیر اسلامی ممالک میں موجود اسلامی تنظیموں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئندہ جمعہ کو فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے یوم عزم کے طور پر منائیں۔
مسلم ممالک کے حکمرانوں کو فلسطین سے اظہار یک جہتی کا دن منانے کے لئے خط لکھ رہا ہوں۔سراج الحق
کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو بھی چاہیئے کہ وہ اسرائیل کے خلاف میدان میں آئیں اور عالم اسلام کے قائدین سے رابطے کرکے انھیں ایک پلیٹ فام پر اکٹھا کریں۔ نواز شریف غیرت، جرات اور حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے جارحانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کریں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ مسلمان قبلہ اول کی حفاظت اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہیں۔ مسلم ممالک کی عوام ایک طرف دیکھ رہی ہے جب کی حکمرانوں کا جھکاؤ امریکا کی طرف ہے۔ مسلم ممالک تیل کی دولت سے مالا مال ہیں، ہمیں چاہیئے کہ ہم اسرائیل کا بائیکاٹ کریں اور تیل کا ہتھیار استعمال کریں، مسلم حکمران امریکی بینکوں سے پیسہ نکالیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ سے کیا امید رکھیں وہ تو خود مجرموں اور کفن پوشوں کا ٹولہ ہے، امریکا کے ہاتھوں کا ایک کھلونا ہے، یہودی لابی کے لئے کام کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں جب کہ او آئی سی کا بھی اب تک اجلاس نہیں ہوا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.