مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام انتقال کرگئے

منگل 22 جولائی 2014 14:28

مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام انتقال کرگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام 2 ہفتے کوما میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ شیخوپورہ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 162 سے مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی خرم گلفام کی گردن میں گلٹھی تھی جسے نکالنے کے لئے لاہور کے سروسز اسپتال میں ان کی گردن کا آپریشن ہوا تھا۔ گزشتہ 2 ہفتے سے وہ کوما میں تھے اور آج صبح وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف خرم گلفام کےانتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

واضح رہے کہ خرم گلفام شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن) کے انتہائی مقبول رہنما تھے اور وہ ایک ہی حلقے سے مسلسل دوسری مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اس سے قبل انہوں نے مریدکے کے تحصیل کی نائب ناظم کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔