امریکی شہری اسرائیل نہ جائیں، امریکا کا انتباہ

منگل 22 جولائی 2014 15:17

امریکی شہری اسرائیل نہ جائیں، امریکا کا انتباہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) امریکی دفتر خارجہ نے ایک انتباہی بیان میں اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکی شہری اسرائیل کی طرف سفر نہ کریں اور جاری جنگ کی وجہ سے اسرائیل نہ جائیں۔دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ''امریکی شہریوں کو چاہیے کہ غیر ضروری طور پر اسرائیل اور مغربی کنارے میں نہ جائیں۔

(جاری ہے)

" غزہ کے لیے بھی ایسا ہی سفری انتباہ جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے ایسی ہی ایک وارننگ امریکا کی طرف سے ماہ فروری میں جاری کی گئی تھی۔ جس کے بعد اب پیر کے روز یہ وارننگ جاری کی گئی ہے۔امریکی بیان کے مطابق ''اسرائیل ، مغربی کنارے اور غزہ میں سلامتی کا معاملہ پیچیدہ ہے، اس لیے امریکی شہریوں کو ان علاقوں میں جانے کے خطرات سے آگاہ رہنا چاہیے۔''

متعلقہ عنوان :