اسرائیل بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے غزہ کے مظلوموں پر قیامت ڈھائی جارہی ہے بچے اور عورتیں بھی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں،سکندر شاہ

منگل 22 جولائی 2014 17:01

ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ اسرائیل بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے غزہ کے مظلوموں پر قیامت ڈھائی جارہی ہے بچے اور عورتیں بھی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں اقوام متحدہ فلسطینی مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے اسرائیل کی ترجمان بن گئی ہے امت مسلمہ بیدار ہو جائے اب بھی متحد نہ ہوئے تو تاریخ سے ہمارا نام و نشان مٹ جائے گا قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کے بجائے متحد ہو کر اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے غزہ میں مسلمانوں کا قتل انسانیت کا قتل ہے غزہ کے مسلئے کو انسانیت کی بنیاد پر دیکھا جائے اسرائیل انسانیت کادشمن ہے اپنے ناجائز وجود کو برقرار رکھنے کے لئے اسرائیل نے دنیا کاامن داؤ پر لگا دیا ہے اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے فلسطینی نہتے ہیں وہ جنگ نہیں کر رہے اس کے باوجود جنگ بندی کی خبریں چلا کر یہ تاثر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ جیسے فلسطینی دو بدوجنگ کر رہے ہیں تحفظ پاکستان آرڈیننس کا غلط استعمال ہورہا ہے اہلسنت والجماعت ضلع گھوٹکی کے صدر قاری شعبان مہر کو لاپتہ کر دیا گیا ہے ضلعی سطح کے ذمہ داروں کو لاپتہ کرنے سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھے گا اگر ہمارا کوئی بھی کارکن کسی منفی سرگرمی میں ملوث ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے لاپتہ کرنے سے مسائل میں پیچیدگی بڑھے گی یہ وقت زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے نفرتیں پھیلانے سے کسی صورت ملک اور قوم کا فائدہ نہیں ہوگا ہماری جدوجہد پْر امن اور آئینی ہے ہر قسم کے الزام پر عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں بلاوجہ تشدد کی طرف قوم کو مائل نہ کیا جائے اہلسنت کارکنان کو کراچی میں بلاجواز گرفتار کر کے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کا رجحان بڑھ رہا ہے اہلسنت کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لیں کراچی میں قیام امن کے لیے غیر مشروط طور پرحکومت سے ہمیشہ تعاون کیا ہے لیکن اس تعاون کی پاداش میں ہمارے ساتھ سراسر ظلم ہو رہا ہے اعلیٰ حکام اور قومی سلامتی کے ادارے اہلسنت کے ساتھ سوتیلی ماں کے سلوک کا نوٹس لیں س موقع پر مولانا علی محمد کمبوہ ،مولانا عمران فتح،مولانا اصغر تھیبو،مولانا کاشف حنفی،کلیم اللہ قائم خانی ،کریم بخش بلوچ ،مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا عمیر انور ، مولانا عبدالرحمٰن چاندبھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :