غزہ میں ہمارے سات فوجی ہلاک ہوئے، اسرائیل کی تصدیق

منگل 22 جولائی 2014 18:10

غزہ میں ہمارے سات فوجی ہلاک ہوئے، اسرائیل کی تصدیق

مقبوضہ یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے زمین پر اتارے گئے سات فوجی غزہ میں جھڑپوں کے دوران مارے گئے ، ان سات فوجیوں کی غزہ میں ہلاکت کے بعد 14 دنوں میں مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے ان فوجیوں کی ہلاکت کو تسلیم کرتے ہوئے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ، تاہم مقامی میڈیا میں کہا گیا کہ فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد اس وقت تک تین تھی جب فلسطینیوں نے ایک سرنگ کے راستے پیر کی صبح اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب آٹھ جولائی سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی شروع کردہ جنگ کے نتیجے میں اب تک تقریبا 550 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، ان شہداء کی بہت بڑی تعداد عام لوگوں، عورتوں اور ننھے بچوں پر مشتمل ہے جو اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے اپنے گھروں میں شہید ہوئے ہیں۔واضح رہے کئی گھنٹوں کے توقف سے حماس کے القسام بریگیڈ نے بتایا تھا کہ کم از کم پانچ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :