رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں جمعة الوداع کے موقعہ پر سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 21 اضلاع کو حساس قرار دے کر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

منگل 22 جولائی 2014 18:20

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں جمعة الوداع کے موقعہ پر سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 21 اضلاع کو حساس قرار دے کر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے‘ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ پاکستان کی طرف سے جمعة الوداع جو 25 جولائی کو ہو گا کے بارے میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا حکم دیا گیا جس کے بعد ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ کے 6701 اجتماعات میں سے 453 کو حساس قرار دیتے ہوئے 381 کو اے کیٹگری میں شامل کر لیا ہے‘ ملک بھر میں جمعة الوداع انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا صوبہ بھر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے اہم مقامات پر پولیس تعینات کرنے اور کمانڈوز‘ ایلیٹ فورس کو حساس اور اہم علاقوں میں گشت کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جن اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے ان میں لاہور‘ راولپنڈی‘ سرگودھا‘ فیصل آباد‘ اٹک‘ مظفر گڑھ‘ چکوال‘ ڈی جی خان‘ راجن پور‘ اوکاڑہ‘ پاکپتن‘ شیخوپورہ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ سیالکوٹ‘ نارووال‘ گجرانوالہ‘ خانیوال‘ اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں تمام ریجنز کے ڈی آئی جیز کو سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر رپورٹ ارسال کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے‘ اس ضمن میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی اور مشتبہ افراد کو بھی مانیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے‘ اور مزید حکم میں تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو سکیورٹی کے انتظامات کو خود چیک کر کے یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :