Live Updates

چودہ اگست کو ملک کو بادشاہت سے آزاد کرائیں گے: عمران خان

منگل 22 جولائی 2014 19:51

چودہ اگست کو ملک کو بادشاہت سے آزاد کرائیں گے: عمران خان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چودہ اگست کو ملک کو اس سے آزاد کرائیں گے۔ نئے پاکستان کو بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ سستا آٹا اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ہو رہا ہے ، لاکھوں آئی ڈی پیز مشکلات سے دوچار ہیں اور وزیراعظم اس مشکل وقت میں ملک سے باہر چلے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کی جا رہی ہے ۔ چودہ اگست ملک کو بادشاہت سے نجات دلائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کو بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں میٹرو بس جیسے نمائشی منصوبے نہیں۔ سستا آٹا اسکیم متعارف کرا رہے ہیں ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر پختونخوا کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک صوبے کے معاملات پر اسٹینڈ لیں ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر اسلامی ممالک تماشادیکھ رہے ہیں ، تمام مسلم ممالک مل کر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :