ارجنٹائن کی جانب سے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کیلئے متعدد واٹر پیوریفیکشن ٹیبلٹس پر مشتمل امداد روانہ

منگل 22 جولائی 2014 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر روڈ لفو جے مارٹن سراویا نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے متعدد واٹر پیوریفیکشن ٹیبلٹس پر مشتمل کھیپ روانہ کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے بھیجی جانے والی کھیپ میں پینے کے پانی کو صاف کرنے والے واٹر پیوریفیکشن ٹیبلٹس شامل ہیں جو ارجنٹائن کی جانب سے عطیہ کئے گئے ہیں اس موقع پر اپنے خطاب میں ارجنٹائن کے سفیر نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارجنٹائن پاکستانی عوام کی معاونت کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :