اسرائیل غزہ میں آسمان، زمین اور سمندر سے موت برسا رہا ہے، پاکستان
بدھ 23 جولائی 2014 12:56
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی افواج نہتے فلسطینیوں پر آسمان، زمین اور سمندر سے موت برسا رہی ہیں۔ غزہ کی صورت حال پر پاکستان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل معصوم فلسطینیوں پر حملے بند کرے اور فورا غزہ سے اپنی فوجیں نکالے، غزہ میں آسمان، زمین اور سمندر سے موت برسائی جارہی ہے، کوئی نہتے فلسطینیوں کا مددگار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بچے اور عورتیں مدد کے لئے پکار رہے ہیں، سلامتی کونسل غزہ کا محاصرہ ختم کروائے اور فلسطینی قیدیوں کو رہا کروائے۔(جاری ہے)
مسعود خان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے جہاں ایک فریق انتہائی طاقتوراورفلسطینی نہتے ہیں۔ پاکستان حملے بند کرنے اور مذاکرات شروع کرنے کی حمایت کرتاہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 8 جولائی سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 600 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 35 سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار ممالک اسرائیلی جارحیت پر چپ سادھے ہوئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ایران اسرائیل تنازعہ: کشیدگی کون کم کرا سکتا ہے؟
-
ماحول دوست اور صاف توانائی کو نیشنل انرجی مکس کا بنیادی حصہ بنانے کی ضرورت ہے،آصف علی زر داری
-
تمام لوگوں اور صوبوں کے ساتھ قانون کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے، آصف زر داری
-
حکومت کاروباری ماحول سازگار بنانے کیلئے جامع اصلاحات کے عمل کو تیز کرے، صدر مملکت
-
ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں ،آصف علی زر داری
-
فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں کے متعلق تحریری فیصلہ جاری
-
مس اور ڈس انفارمیشن دنیا بھر کا بڑا مسئلہ ،قانون سازی کرنے جارہے ہیں‘ شزہ فاطمہ خواجہ
-
بلاول بھٹو زرداری سے بشیر ریاض و دیگر کی ملاقات ، موجودہ صورتحال پر گفتگو
-
صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں
-
آصف علی زر داری کا خطاب ،اپوزیشن اور پیپلز پارٹی کے اراکین کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوئے رہ گئی
-
دہشتگردی سے قومی سلامتی ، علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع رکھتے ہیں، صدر مملکت
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد 1700 روپے کی کمی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.