عمران خان آپریشن ضرب عضب پر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، سعد رفیق
بدھ 23 جولائی 2014 14:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور فوج دہشتگردوں کی سرکوبی میں مصروف ہے لیکن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ آپریشن ضرب عضب پر قوم کو منقسم نہ کریں، یہ وقت متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے بجائےان کی دل جوئی کا ہے، کٹھن حالات میں عمران خان کس قسم کی سیاست کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم نواز شریف کے عمرہ پر بھی اعتراض ہے اور اس حوالے سے پروپیگنڈا کر رہے ہیں،سیاسی تنقید کے دوران انہیں حد سے نہیں گزرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریبات کا اعلان کل کیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.