وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ اور سٹی کورٹ میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

جمعرات 24 جولائی 2014 11:45

وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ اور سٹی کورٹ میں وکلا کا عدالتی ..

کراچی: سٹی اور سندھ ہائیکورٹ میں مبارک رضا کاظمی ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر وکلا آج احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ اور سٹی کورٹ میں عدالتی کارروائی کا معطل ہے۔

(جاری ہے)

وکلا کی جانب سے پیش نہ ہونے کے باعث پیشی پر آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کے باعث مقدمات کی سماعت مزید التوا میں چلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کو نامعلوم ملزمان نے ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کو ناظم آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے خلاف وکلا برادری کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے۔