تنگ نظر بی جے پی کی پاکستانی بہو کے حوالے سے ثانیہ مرزا پر کڑی تنقید

جمعرات 24 جولائی 2014 12:36

تنگ نظر بی جے پی کی پاکستانی بہو کے حوالے سے ثانیہ مرزا پر کڑی تنقید

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء)بی جے پی نے ٹینس کی شہرہ آفاق کھلاڑی ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دیتے ہوئے انھیں نوازیدہ بھارتی ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبسڈر بنانے پر شدید تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق تنلگانہ میں بی جے پی کے مقامی لیڈر کے لکشمن نے کہا کہ ثانیہ بھارت میں پاکستان کی بہو ہے ۔ ایک غیر مقامی خاتون کو بھارتی ریاست کی برانڈ ایمبسڈر کیسے بنایا جا سکتا ہے ۔ دوسری طرف بھارت کے سیاسی تجزیہ نگاروں نے اس معاملے پر حکمران جماعت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی ثانیہ کا ذاتی معاملہ ہے ، یاد رہے کہ ثانیہ نے 22 اپریل 2010 کو مشہور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی۔