سٹیج کے معروف اداکار محمود خان انتقال کر گئے

جمعرات 24 جولائی 2014 12:41

سٹیج کے معروف اداکار محمود خان انتقال کر گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) سٹیج کے معروف اداکار محمود خان انتقال کرگئے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے شوگر اور گردے کے عارضہ میں مبتلا تھے ، جب کہ غربت کی وجہ سے بھی پریشان رہتے۔
محمود خان 33 سال تک فن سے منسلک رہے ، اور انہوں نے درجنوں ڈراموں میں اداکاری کی۔

(جاری ہے)

ان کی مزاحیہ اداکاری چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی تھی۔ کمر میں چوٹ کی وجہ سے محمود خان چلنے پھرنے سے قاصر ہو گئےتھے۔ شوگر اور گردے کے عارضہ میں مبتلا محمود خان کو حکومت کی جانب سے امدادی ملتی تھی ، جب امداد کم کرکے آدھی کردی گئی تو وہ بطور احتجاج سڑک پر آگئے اور دوسروں کے چہروں پر ہنسی لانے والا بے بسی کی تصویر بنا رہا۔ ان کی تدفین شاہ نورسٹوڈیو کے قریب قبرستان میں ہوگی۔